سرکاری زمینوں پر کسی صورت قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اسسٹنٹ کمشنرسریاب نثارلانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی خصوصی ہدایت کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر کریش پلانٹ قائم کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کام بند اور مشینری اور دیگر آلات قبضے میں لئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ جنگلات کے حکام کے ہمراہ مغربی بائی پاس کے قریب غیر قانونی کرش پلانٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لایا، جہاں محکمہ جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی طور پر کریش پلانٹ قائم کرکے کریشنگ کا کام جاری تھا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو نے کہاکہ سرکاری زمینوں پر کسی صورت کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کوئٹہ میں سرکاری اراضیات پر لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی اراضیات پر کرش پلانٹس اور دیگر سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اس عمل میں جو بھی ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے