ریلوے کا بلوچستان میں بند سیکشنز کو بحال کرنے کے منصوبے پر کام جاری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ریلویز بلوچستان میں تمام بند سیکشنز کو بحال کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے جس سے نہ صرف محکمہ کو ریونیو حاصل ہو گا بلکہ عوام کو سفری سہولیات بھی حاصل ہوں گی۔وزارت ریلوے کے حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ صوبہ کے مقامی لوگوں کو سہولت فراہم کرے گا اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیے کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔

علاوہ ازیں ریلویز کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ملک بھر میں اربوں روپے مالیت کی تقریبا 9,986 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضے کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں تقریبا 3,287 ایکڑ، خیبر پختونخوا میں 832 ایکڑ، سندھ میں 5,180 ایکڑ اور بلوچستان میں 687 ایکڑ ریلوے اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے