حکومت فزیوتھراپسٹ،کمیونٹی ٹیچرزسمیت دیگر احتجاجی ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت فزیوتھراپسٹ،کمیونٹی ٹیچرزسمیت دیگر احتجاجی ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کریں حکومت کی احتجاج وہڑتال اورتشددوگرفتاریوں کے بعد مطالبات تسلیم کرنے کی روش ٹھیک نہیں۔حکومتی ظلم ونااہلی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام بجلی گیس اور پینے کے پانی سے محروم ہیں۔سیلاب متا ثرین تاحال حکومتی امدادکے منتظر ہیں کرونا کے بعد سیلاب نے بھی بلوچستان کومعاشی طور پر کئی سال پیچھے کردیا۔حکومت زراعت ومعیشت کی ترقی،نوجوانوں کے روزگار پر توجہ دیکر بدعنوانی کا خاتمہ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنی مفاد پرستانہ پالیسیوں سے ملک و قوم کو غلام بنا دیا ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور ملک و قوم کو دیانتدارقیادت فراہم کرکے پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کوخوشحال بنانا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی ایک روشنی کا مینارہے، جو انسانوں کی دنیا و آخرت اچھی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی اور دینی جماعت ہے جس میں موروثیت نہیں ہے ہم اقامت دین کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ دیگر جماعتیں اپنے مفادات کی جنگ میں مصروف عمل ہیں، جماعت اسلامی کے کارکنان اور ذمہ داران سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت میں سب سے پیش پیش رہے اب وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بدعنوان حکمرانوں نااہل قیادت سے نجات دلانے کیلئے بیداری اور شعور پیدا کیا جائے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ صدیوں سے قائم ظالمانہ جاگیرداری نظام کا خاتمہ ہوسکے حکمران عوامی مسائل حل کرنے،امریکی غلامی،سودی قرضوں کے جال سے نکالنے اور مہنگائی بے روزگاری کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں حکومت واپوزیشن جماعتیں وزارتیں لینے وذاتی مفادات کے حصول کیلئے مصروف عوام کو بھلا دیا ہیں جماعت اسلامی ہی حقیقی متبادل،مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ملک گیر منظم دیانت دارپارٹی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجودبلوچستان سمیت ملک بھر میں دیانت داری سے خدمات دینے کا بہترین ریکارڈ قائم کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے