بلوچستان کے کلچر ڈیپارٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے فنڈز کا تحقیقات ضروری ہے ، کلرکس ایسوسی ایشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کوئٹہ کے زیر اہتمام ڈائریکٹر کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ملازم دشمن رویہ کیخلاف نوری نصیر خان کلچر کمپلیکس کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایپکا کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحمت اللہ زہری نے کی احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھاے تھے جن پر ڈائریکٹر کلچر کے ملازم دشمن رویہ کیخلاف اور ڈائریکٹر نامنظور کے نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرین نے ڈائریکٹر کیخلاف زبردست نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرین سے ایپکا کوئٹہ کے ڈویژنل صدر رحمت اللہ زہری نے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کلچر کے ملازم دشمن اقدامات کا مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جاے وہ کمیٹی تحقیقات کرے ایپکا جو الزامات لگارہا ہے وہ درست ہے یا ڈائریکٹر ایپکا کے جائز مطالبات کو بلیک میلنگ قرار دے رہا ہے وہ درست ہے۔مقررین نے کہاکہ موجودہ ڈائریکٹر کے ہوتے ہوئے بلوچستان میں آباد اقوام کا کلچرترقی درکنار تباہی سے ہم کنار ہوگی بلوچستان کے کلچر ڈیپارٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے فنڈز کا تحقیقات ضروری ہے موجودہ ڈائریکٹر نے کلچر ڈیپارٹمنٹ میں ایک الگ اور متوازی نظام قائم کی ہے بیچارے اور غریب فنکار ڈائریکٹر کے رویہ کے خلاف سراپاء احتجاج تھے کوئی سننے والے نہیں تھا کلچرڈیپارٹمنٹ کے ملازمین گزشتہ کئی برسوں سے اپنے پروموشن کیلے ڈائریکٹر کلچرسے سروس رول میں مں اسب ترامیم کروانے کیلے مطالبہ کررہیتھے لیکن ڈائریکٹر کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی اب ایپکا نیاپنے جائز مسائل کے کیلے اپنا آئینی اور جمہوری حق احتجاج کا راستہ اپنایا ڈائریکٹر کلچر ایپکا کے جائز مطالبات کو بلیک میلنگ قرار دیکر راہ فرار اختیار کررہاہے ڈائریکٹر کلچر کو اپنے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے والے اچھا نہیں لگتا انہوں نے اپنے حق کیلے آواز بلند کرنے والے ایپکا کلچریونٹ کے صدر خوشحال خان بازئی کو ٹرانسفر کروادیا انہوں نے کہاکہ ایپکا ایسے بدتمیز اور ملازم دشمن شخص کو کسی صورت برداشت نہیں کرتی ایپکا مطالبہ کرتی ہے کہ ڈائریکٹر کلچرکو ٹرانسفر کیا جاے ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری نے ڈائریکٹر کلچر کے ملازم دشمن اقدامات اور بد اخلاق رویہ کیخلاف آج بروز منگل ضلع کوئٹہ کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں مکمل قلم چھوڑ احتجاج کا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ اگر ڈائریکٹر کلچر کو ٹرانسفر نہیں کیا گیا تو احتجاج کو مزید وسعت دینے کیلے ایپکا کوئٹہ کے تمام محکموں میں مکمل احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کریگا اگر پھر بھی مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو ایپکا کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ سے بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کی اپیل کی جائے گی اور کوئٹہ کے کارکنان اپنے دوستوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلے اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے