بلوچستان حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے متاثرین کی دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گندم کے بیج تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جسکا مقصد زمینداروں کو کسی حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے متاثرین کی دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بیج ناقص ہیں تو معزز رکن اسکی نشاندہی کرے تحقیقات کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں بجلی کا مسئلہ صرف زمینداروں کو پیش نہیں بلکہ یہ پورے صوبے کا معاملہ ہے