آمدن سے زائد اثاثے،اسحاق ڈار کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)احتساب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، احتساب عدالت نےاسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔

عدالت کی جانب سے اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی درخواست سے متعلق آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے احتساب عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ، اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور تیسری بریت سے متعلق درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے