الیکشن کمیشن کے صوبائی اور ضلعی دفاتر میں کام کرنے والے اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے چھ روزہ "مختصر مدت تربیت” کا اہتمام

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین کی خصوصی ہدایات پر الیکشن کمیشن کے صوبائی اور ضلعی دفاتر میں کام کرنے والے اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے چھ روزہ "مختصر مدت تربیت” کا اہتمام کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں انتخابی قوانین، روزمرہ دفتری امور کی انجام دہی، استعداد کار میں اضافہ, ووٹنگ پروسیجر کے ساتھ ساتھ خواتین، اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کی الیکٹورل پراسس میں بھر پور شرکت کے حوالے سے تربیتی ماڈیول شامل کئے گئے تھے۔ اس تربیتی کورس کے اختتام پر جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان عبدالقیوم شینواری نے تربیت میں حصہ لینے والے 15 اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس تربیت کا بنیادی مقصد الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کر نا ہے تاکہ دفتری اور بالخصوص انتخابی امور میں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ اس تربیتی کورس میں نعیم احمد ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویڑن اور سید احسان شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے ٹرینر کے فرائض انجام دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے