ہاکی آفیشلز کی شہادت سے بلوچستان ہاکی میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے،نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہاکی آفیشلز کی شہادت سے بلوچستان ہاکی میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے افراتفری کے اس دور میں شہداء ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری نبھانے خضدار گئے تھے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ہاکی آفیشلز مجاہد اسلام، عبدالرحیم درانی، میر علی کرد اور سید امتیاز شاہ کی یاد میں نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تعزیتی ریفرنس سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید حیدر حسین، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر امجد ستی، طارق محمود، طارق بٹ ایڈووکیٹ، حاجی شیر علی بنگلزئی، سید ساجد شاہ، عبدالوحید درانی و دیگر نے بھی خطاب کیا،نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ مجاہد اسلام، عبدالرحیم درانی، میر علی کرد اور سید امتیاز شاہ کی شہادت سے بلوچستان ہاکی میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جو پر نہیں کیا جاسکتا افراتفری کے اس دور میں شہداء ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری نبھانے خضدار گئے تھے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے مشن کو آگئے لیکر بڑھیں ان کی شہادت س یجو خلاء پیدا ہوا اس کو پر کرنے کیلئے دن رات انتھک محنت کی ضرورت ہے تاکہ ہاکی کو اس طرح سے صوبے میں آرگنائز کریں کہ صوبے کے کھلاڑی دنیا میں اپنا نام پیدا کرسکیں، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں اور میرا خاندان گزشتہ کئی دہائیوں سے اس قسم کے حادثات سے گزرتا چلا آرہا ہے لیکن یہ حادثات نہیں تھے کہیں کہیں ان میں نظام کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمینار میں کھلاڑیوں سمیت صوبے بھر سے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت اس بات کی عکاسی ہے کہ ہم متحد ہیں، صوبے کے کھلاڑی اپنے اندر یہ احساس پیدا کریں کہ ہم اپنی توانائیاں ہاکی کے فروغ کیلئے بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہمارے سماج میں ہورہا اس کو اگر اسی انداز میں ایک دوسرے کے سامنے دہراتے رہیں گے تو کبھی ان بحرانوں سے نہیں نکل پائیں گے ان بحرانوں سے نکلنے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرنا ہوگاکہ ہم اپنی آئندہ زندگی اصولوں کے مطابق گزار کر اپنے سماج کو ان بحرانوں سے نکالیں گے، غیر سنجیدگی سے زندگی گزار کر شکایت کرنے سے بہتر ہے سنجیدگی سے زندگی گزاری جائے۔ ہم اور آپ مل کر فیصلہ کریں کہ ہم نے اپنی زندگی ایک مہذب، بااصول انسان دوست طریقے سے گزارنا ہے مہذہب قومیں اجتماعی اصولوں پر زندگی گزارتی ہیں ہمار ا سماج بدترین انتشار کا شکار ہے پورا نظام مفلوج ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن شہدا کے مشن کو آگئے بڑھائے گی، آئندہ ایک دو روز میں ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کیا جائے گاجس میں شہداء کے لواحقین بھی کو مدعو کیا جائیگا ہماری ہمدردیاں ان کے خاندانوں کیساتھ ہیں ان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، انہوں نے اعلان کیاکہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہائی اسٹیڈیم میں شہدا کی یاد میں ٹورنامنٹ کا انعقادکیاجائے گا، شہداء کے لواحقین ان میچز میں بطور مہمان خاص شریک ہوں گے۔ اس موقع پر شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ حاجی لشکری رئیسانی نیشہدا کے لواحقین سے فردا فردا ملاقات بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے