گورنرز کی تقرریوں پر حکمران اتحاد میں کشمکش

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)مرکز میں نئی حکومت آنے کے 7 ماہ بعد بھی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں گورنرز کی تقرری عمل میں نہیں آسکی۔ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد میں گورنربلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عہدوں کیلئے تاحال کشمکش جاری ہے۔حکمران اتحاد میں شامل پیپلزپارٹی گورنر بلوچستان جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی گورنر کے پی کے کیلئے امیدوار ہیں۔

گورنر بلوچستان کاعہدہ پیپلزپارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے جس کےلیے سردار سربلند خان جوگیزئی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔اگرچہ گورنر خیبرپختونخوا کے منصب کیلئے جے یو آئی بھی امیدوار ہے مگر وفاقی میں وزارتیں نہ لینے کے باعث گورنر کے پی کا عہدہ اے این پی کو دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر بلوچستان کا عہدہ ظہور آغا جبکہ گورنر کے پی کا عہدہ شاہ فرمان کے استعفے سے خالی ہوئے تھے۔ دونوں صوبے کے اسپیکر مشاق غنی کے پی اور جان محمد جمالی قائمقام گورنر بلوچستان خدمات انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد میں معاملات طے پاگئے ہیں اور چند روز میں دونوں نئے صوبائی گورنرز کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے