ڈائریکٹر کلچر ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایپکا کلچر یونٹ کے خلاف جھوٹ پر مبنی منفی پروپیگنڈے فی الفور بند کریں،رحمت اللہ زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایپکا ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری،جنرل سیکرٹری ارباب عبدالخالق کاسی سینئر نائب صدر عارف مینگل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بیبرگ زہری سردار فیض اللہ جمالدینی عبدالغنی رئیسانی قادر زہری جمعہ خان خادم غلام نبی محمد حسنی اورنگزیب مری فائزہ ملک اور دیگر ضلعی عہدیداران کی جانب سے ڈائریکٹر کلچر کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ ایپکا کے عہدیداران اور ممبران کے متعلق اس طرح کے بیان جو بلیک میلنگ اور ایپکا کے جدوجہد کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہو کھبی شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دینگے ایپکا ضلع کوئٹہ ڈائریکٹر کلچر کو خبردار کرتی ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور ایپکا کلچر یونٹ کے خلاف جھوٹ پہ مبنی منفی پروپیگنڈے فی الفور بند کریں۔اورایپکاکی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام جائز مطالبات گفت شنید کے ساتھ حل کریں بصورت دیگر ایپکاضلع کوئٹہ کے تمام یونٹوں میں ڈائریکٹر کلچر کے ملازمین دشمن رویے کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پہ حق بجانب ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے