شہید ڈاکٹر یاسین بااصول سیاستدان تھے،مخدوم ایوب قریشی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کرنے کے لئے نیشنل پارٹی سندھ کا وفد تربت پہنچ گیا وفد میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی اور سندھ وحدت کے جنرل سیکرٹری مجیدساجدی شامل ہیں تربت میں وفدکے ارکان کا خیر مقدم مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی،محمدجان دشتی، پروفیسر عبد الحمید اور فداجان بلیدی نیکیاوفدکے ارکان نے نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے سیکریٹریٹ میں مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ،ضلعی صدر مشکور انوربلوچ اور جنرل سیکریٹری فضل الکریم سے ملاقات کی اس موقع پر مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی نے پارٹی کارکنوں اور مقامی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اس وقت بلوچستان کی سب سے بڑی اور منظم سیاسی جماعت ہے اس بات کاساراکریڈٹ پارٹی کے کارکنوں کو جاتا ہے جنہوں نے پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں دن رات انتھک جدوجہد کرکے پارٹی تنظیم کو گلی،محلوں کی سطح تک منظم کیا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہرطرف سے لوگ روزانہ کی بنیاد پر جوک در جوک نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جبکہ مخالفین نیشنل پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی طاقت سے خائف ہوکر مخالفت برائے مخالفت اور بے بنیاد الزامات کی سیاست پر اترآئے ہیں۔ایوب قریشی نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب آنے والے انتخابات میں نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا نیشنل پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو ترقی اور عوام کو خوشحالی دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایوب قریشی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء واجہ ابوالحسن حسن کی قیام گاہ پر انکیجواں سال بیٹے کیانتقال پران سے تعزیت کی اورمرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر نے تربت میں بیادڈاکٹر یاسین بلوچ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسین بلوچ ایک بااصول سیاستدان اور نہایت شاندار انسان تھے انہوں نے نوجوانی کے زمانے سے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا اور زندگی کے آخری سانسوں تک وہ مصروف جدوجہد رہیڈاکٹریاسین نیشنل پارٹی کے بانی رہنما تھے آج نیشنل پارٹی کاسیاست میں جو مقام ہے وہ ڈاکٹر یاسین شہید اور ان کے رفقاء کی انتھک محنت اور جدوجہد کانتیجہ ہے نیشنل پارٹی صاحب کردار رہنماؤں اوربہادرونڈرکارکنوں کی جماعت ہے جو اپنے قافلے سے بچھڑ جانے والوں کو کبھی فراموش نہیں کر تے انہوں نے کہا کہ ہم سب ڈاکٹر یاسین شہید کی جدوجہد کو خراج عقیدت اور انہیں سرخ سلام پیش کرنے کیلئے یہاں جمع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے