شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو مہنگی گھڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ لگژری گھڑیاں شاہ رخ خان کے ساتھ جانے والے ایک شخص کے بیگ میں تھیں۔ ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے کنگ خان کو روکے رکھا گیا۔شاہ رخ خان کو چھ لاکھ تیراسی ہزار روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے