سیاسی شعوررکھنے والی شخصیات کی جوق درجوق جمعیت علماء اسلام میں شمولیت بیانیہ کی جیت ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد اور دیگر نے کہا کہ سیاسی شعور رکھنے والی شخصیات کی جوق در جوق جمعیت علماء اسلام میں شمولیت بیانیہ کی جیت ہے، سوسالہ تاریخ کی حامل جماعت ہی اسلام اور پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے، دریں اثناء جمعیت علماء اسلام پاکستان مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مفتی محمد روزی خان جمعیت ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ صوبائی معاون سیکرٹری اطلاعات حاجی عین اللہ شمس تحصیل امیر مولانا خدائے دوست ناظم عمومی مفتی عبیداللہ آغا مولانا محمد اشرف جان مولانا سلیم اللہ علوزئی حاجی نعمت اللہ ملاخیل حاجی سازالدین غازی کاکا بازئی حافظ سردار محمد نورزئی عبیداللہ ناصر اور دیگرنے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات عجب خان ملاخیل، عبدالروف ملاخیل حاجی محبوب مریانی قدرت سلیمانخیل صبغت اللہ ملاخیل اور عبدالقادر ترہ کء اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے سلسلے میں حاجی نعمت اللہ ملاخیل کی رہائش گاہ میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا بیانیہ نجات اور فلاح پر مبنی ہے اپنے مخلص اور نظریے سے لیس کارکنوں کی جدوجہد کی بدولت آج ناقابل تسخیر سیاسی تحریک کا نام ہے انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے والی شخصیات کو جماعتی نظم کا حصہ بننے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں ہمارے درمیان دستور اور ڈسپلن ہی قدر مشترک ہے دستور پر چل کر ہی جمعیت علماء اسلام کے کارکن وہ عظیم مقصد پاسکتے ہیں کہ جن کیلئے ہمارے اکابرین نے اس جماعت کی داغ بیل ڈالی تھی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تمام اقوام کا مشترکہ اثاثہ ہے ذاتی مفاد اور عناد کی بنیاد پر اسے خراب کرنے اور نقصان پہنچانے والے دنیا وآخرت میں خسارے میں ہوں گے اسلام میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے پرزور دیا گیا ہے اختلاف برائے اختلاف معاشرے میں نفرت کا سبب ہے اب ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے جمعیت علماء اسلام کی صفوں کو مظبوط رکھنا پڑے گا پرانے ساتھیوں جوق در جوق شمولیت سے جماعتی فضاء کو نیا ولولہ ملا ہے جس پر ہم تمام قبائلی رہنماؤں اور علماء و طلباء کے شکر گزار ہیں۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے پریس ریلیز میں مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کا بیانیہ اور موقف کو سیاسی شعور رکھنے والوں میں مقبول ہورہا ہے، مسلسل شمولیت کی تقریبات کا انعقاد اس کا بین ثبوت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے