گورنر سندھ کی طلبہ کو ترجمےکے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینےکی تجویز

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ کر اسکولوں اور کالجوں میں ترجمےکے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینےکی تجویز دی ہے۔

وزیراعلیٰ کولکھے گئے خط میں گورنر سندھ نے کہا ہےکہ تعلیمی اداروں میں مسلم طلبا کے لیے قرآن کریم ترجمےکے ساتھ لازمی شامل کیاجائے، محکمہ تعلیم پنجاب اور وزارت وفاقی تعلیم کے وضع کردہ پیٹرن کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔گورنر سندھ نے تجویز دی ہےکہ پرائمری سطح پر ناظرہ اور تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جائے، ثانوی واعلیٰ ثانوی سطح پر ترجمےکے ساتھ قرآن کو سکھانےکا انتظام کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے