لاہور میں چند روزکے دوران 14 خواتین اغوا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) شہر کے مختلف علاقوں سے چند دنوں میں 14 خواتین سمیت 16 افراد کے اغوا سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔گزشتہ چند دنوں میں اغوا ہونے والے خواتین کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی پر والدین مشکلات کا شکار ہیں۔خواتین کے اغوا کی سب سے ذیادہ وارداتیں سبزہ زار کے علاقے میں ہوئیں جہاں 17 سالہ شازیہ، غلام فاطمہ، روما اور سونیا نامی خاتون کو الگ الگ ملزمان نے اغوا کیا۔

گرین ٹاؤن میں جواں سال لڑکی صائمہ کو شہزاد اور نا معلوم افراد نے اغواء کیا، رائیونڈ سٹی سے زویا نامی خاتون کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے لے گئے۔نشتر کالونی کے علاقے میں بازار جانے والے خاتون سونیا کو نا معلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، شیرا کوٹ کے علاقے میں رخسانہ نامی خاتون کو نیازی اڈا سے اغوا کیا گیا۔

نواب ٹاؤن سے نازیہ اور نورین نامی خواتین اغوا ہوئیں، شمالی چھائونی کے علاقے سے مہوش نامی خاتون کو گھر کے باہر سے اغواء کرلیا گیا،ریس کورس سے سدرہ نامی خاتون کو طلائی زیورات سمیت اغوا کیا گیا۔لاہور مناواں کے علاقے سے کام کی تلاش میں جانے والے 18سالہ نوجوان شفاقت کواغواء کرلیا گیا، شمالی چھائونی کے علاقے سے سبحان مدرسے جاتے ہوئے اغوا ہوگیا۔پولیس نے اغوا کےالگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، شہر میں آ ئے روز اغوا کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے