خواتین نے تمام شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، آغا حسن بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ خواتین کی شرکت کے بغیر معاشرے میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے خواتین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،خواتین ملکی آبادی کانصف ہیں حکومت انہیں ہر شعبہ میں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔یہ بات انہوں نے بلوچستان ریفارمز اور الفوز کلکشن کے زیراہتما م منعقدہ بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر الفوز کلکشن کی چیف فوزیہ سلیم کاسی،بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر فائزہ مینگل،ممتاز قانون دان سید سلیم رضا ایڈووکیٹ اور پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی چیف آرگنائزر سعیدہ بانو نے بھی خطاب کیا قبل ازیں تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نیگرلز کیڈٹ کالج کی پرنسپل شبانہ سلطان،جوڈیشل ا?فیسر شائستہ کاسی،پروفیسر شاہدہ حبیب علیزئی،ڈاکٹر عابدہ گل،انجینئر صدف الماس،سنیئر صحافی ملک عرفان،بشری میروانی،ماریہ غفور،نبیلہ حیدر،ناہیدہ کاسی،ماہ رخ،نازیہ،امبرین خان،نورین ناز، فردوس،مشال مرزا،ذاکرہ اچکزئی،رابیل آفرین،ذینش،لبنی بادینی،اقصی بادینی،صائمہ گل،حمیدہ بانو،فائزہ شمس،زارا خان،سمیرا اور دیگرمیں اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈز تقسیم کئیوفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی خواتین نے تمام شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کرہی ہے اور ہم خواتین کو ہر شعبہ میں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں مقررین نے کہا کہ ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر شعبے میں خواتین کو موثر نمائندگی دینا ہوگی اوراسکے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگامقررین نے کہا کہ صوبے کی دستکاری اشیاء نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پسند کی جاتی ہیں تاہم قابل افسوس امر یہ ہے کہ اس شعبے کی ترقی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات نہیں کئے گئے اگر صوبے کی دستکاری اشیاء کو بین الاقوامی مارکیٹ پر متعارف کروایا جائے تو اس سے کثیر زرمبادلہ کے ساتھ سینکڑوں گھرانوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوسکتی ہے مقررین نے کہا کہ اعلی کاکردگی ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے کا مقصد خواتین کی خدمات کو سراہانا ہے جو اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں گئے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو شیلڈ جبکہ تمام ٹیم ممبران کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے