خضدار ، نصب شدہ بم کو ناکارہ بنا دیا گیا
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں نصب شدہ بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں دو تلوار کے قریب ڈبل روڈ پر نصب شدہ بم کی اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرجائے وقوعہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل اورایف سی کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار رات گئے تک وہاں موجود رہے اور شہریوں کو دوسرے مقامات سے محفوظ را ستہ دیتے رہے اور وہ مسلسل شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے فکر مندر رہے۔ ہفتے کی صبح ٹیکنیکل ٹیم کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ شہریوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی جانب سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔