بغاوت پر اکسانے کا کیس،شہبازگل پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل کی جانب سے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی استدعا پر تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔مقدمے کی ایف آئی آر کی نقل، چالان، گواہوں کے بیانات، تفتیشی افسر کا معائنہ نوٹ مقدمے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے