آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ،انسٹیٹیوٹ فار اسپیشل چلڈرن کا افتتاح

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کے دورے کے موقع پر لاہور گیریژن انسٹیٹیوٹ فار اسپیشل چلڈرن کا افتتاح کیا.پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹیٹیوٹ فار اسپیشل چلڈرن کے افتتاح کے بعد خصوصی بچوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا اور ہاکی لیجنڈز سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ نواجون ہمارا اثاثہ ہیں،کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ضروی ہیں تاکہ نوجواں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع مل سکے۔

فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود وطن کیلئے فورسسز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آرمی چیف نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر جوانوں کے کردار کو سراہا۔اس سے قبل آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔لاہور گیریژن کے دورے کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے