پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، 900 کلوگرام حشیش برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، 57.330 ملین ڈالر ما لیت کی 900 کلوگرام حشیش برآمد کر لی گئی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی کے علاقے شادی کور سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ برگیڈئیر غلام عباس نے متعلقہ یونٹ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت اور سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کئے شادی کور کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران پہاڑوں میں چھپائی گئی 900 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی جس کی انڑنیشنل مارکیٹ میں مالیت تقریبا 57.330 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر غلام عباس نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو ہمارے نوجوانوں کے لیئے زہر قاتل ہے۔کسی کو منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے