کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پرگرانفروشوں کیخلاف کارروائی تین ملک شاپس سیل 3 دکاندارگرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ روڈ پر تین ملک شاپس سیل کر کے تین گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا،جوائنٹ روڈ سے ریڑھیاں ہٹا دی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنعم کی نگرانی میں گرانفروشی کیخلاف خصوصی مہم کے دوران جوائنٹ روڈ پر تین ملک شاپس دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ کیخلاف ورزی پر گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا جبکہ ملک شاپس سیل کر دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے بتایا کہ گرانفروشی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ان کا کہنا تھا کہ دودھ فروش سرکاری نرخنامے کی پابندی کریں انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ سے ریڑھیاں ہٹا دی گئیں جبکہ ہوٹلز مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات قائم نہ کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے