پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 24واں سالانہ اجلاس دو روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

زاہدان (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 24واں سالانہ اجلاس دو روز جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہوا اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی جبکہ ایران کی جانب سے وفد کی سربراہی سیستان بلوچستان کے گورنر برائے امن و امان و انفورسمینٹ علی رضا مرحمتی نے کی اجلاس میں بارڈر سے متعلق امور، ٹریڈ اینڈ کامرس، سیکیورٹی امور، بارڈر سیکیورٹی،ثقافت اور تعلیم سمیت باہمی تعاون کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں بارڈر سیکیورٹی انسانی سمگلنک اور منشیات کی روک تھام بارڈر کے دونوں جانب امن وامان کے قیام کیلئے باہمی تعاون کے فروغ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کھیل و ثقافت اور تعلیمی وفود کے تبادلوں سمیت دیگر متعلقہ امور پر اہم فیصلے کئے گئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان درینہ دوستانہ تعلقات ہیں دونوں برادر مسلم ممالک نے ہمیشہ دوطرفہ علاقائی تعاون کے فروغ کےلئے کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ سالانہ اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین علاقائی تجارت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور کو احسن اور منظم انداز سے مذید مستحکم بنانا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی یہی خواہش ہے کہ بارڈر کے دونوں جانب اپنے عوام کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران دو طرفہ علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور کو جاری رکھیں گے ایرانی وفد کے سربراہ کی جانب سے چیف سیکریٹری کے موقف سے اتفاق کرتے ہو ئے سے سراہا گیا انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر دونوں جانب سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے