وزیر آباد حملے کی فارنزک رپورٹ پیش، حملہ آور ایک سے زیادہ تھے: مشیر داخلہ پنجاب
لاہور (ڈیلی گرین گوادر)مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے وزیرآباد حملے کی ابتدائی فارنزک رپورٹ عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک لاہور میں پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے اور عمران خان پر حملے سے متعلق درج ایف آئی آر کے معاملے پر غور کیا گیا۔میڈیا سےگفتگو میں عمرسرفراز چیمہ نے بتایا کہ وزیرآباد حملے کی ابتدائی فارنزک رپورٹ عمران خان کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق حملہ آور ایک سے زیادہ تھے۔ حتمی رپورٹ میں تعین ہوگا کہ حملے میں کس قسم کا اسلحہ استعمال ہوا۔