قائم مقام گور نر بلوچستان میرجان محمد جمالی نے بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 14نو مبر کو طلب کر لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائم مقام گور نر بلو چستان میر جان محمد جمالی نے بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 14نو مبر کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام گور نر بلو چستان میر جان محمد جمالی نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 14نومبر بروز سمورار دوپہراڑھائی بجے طلب کر لیا۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران وہلکاران، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا جبکہ سر کا ری و غیر سر کا ری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنو ع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے