بلوچستان میں گندم کی قلت دورکرنے کیلئے ساڑے 4 ارب روپے کی لاگت سے گندم کے بیج مفت فراہمی کا منصوبہ شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں گندم کی قلت دور کرنے کیلئے صوبے 92ہزارزمینداروں کو ساڑے چار ارب روپے کی لاگت سے گندم کے بیج مفت فراہمی کا منصوبہ شروع کردیا گیا، صوبے کے 35اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز زمینداروں میں گندم کے بیج تقسیم کریں گے،،وزیر اعلی معائنہ ٹیم بیج کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کر ے گی۔بلوچستان میں رواں سال مون سون کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نو لاکھ ایکٹر زرعی زمین کو نقصان پہنچا،زرعی زمین کے متاثر ہونے سے آئندہ گندم کی فصل کم ہونے اور صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہونے کے خدشے پیش نظر بلوچستان حکومت نے صوبے کے زمین داروں کو گندم کے بیج مفت دینے کا فیصلہ کیا جس کیلئے بلوچستان اور وفاقی حکومتوں نے چار ارب چالیس کروڑ روپے دینے پر اتفاق کیا بلوچستان حکومت نے اپنے حصہ کے دو ارب بیس کروڑ روپے محکمہ زراعت کو فراہم کردئیے ہیں تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے حصہ کی رقم نہیں ملی ہے اس ضمن میں سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر نے بتایا کہ بلوچستان کے تمام 35اضلاع میں 92ہزار رجسٹرڈ زمین داروں کو ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے زمینداروں کو فی ایکٹر پر بیج کا ایک پیکٹ دیا جائے گاجبکہ تین لاکھ اسی ہزار بوری گندم کے بیج مفت دئیے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں محکمہ زراعت کے پاس اس حوالے مکمل ڈیٹا موجود ہے سب سے زیادہ گندم کے بیج نصیر آباد ڈویژن میں دئیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کے بیج کی تقسیم کے عمل کی نگرانی وزیر اعلی معائنہ ٹیم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے