اندیشہ ہے عوام خود عمران خان کے فسادی پیروکاروں کا محاسبہ کریں گے،رانا ثنااللہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اندیشہ ہے عوام خود عمران خان کے فسادی اور فتنہ انگیز پیروکاروں کا محاسبہ شروع کردیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن پولیس کی حفاظت اور سرکاری پروٹوکول میں سڑکیں بند کررہے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، عوام کے کاروبار،خوشی غمی میں شرکت اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں، سڑکوں کی بندش سےمریض اسپتالوں میں پہنچنےسے قاصر ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مٹھی بھر پی ٹی آئی کارکن کرسیاں ڈال کر پولیس کے ایما پر عوام کو پریشان کررہے ہیں، یہ صورتحال ناصرف ناقابل برداشت بلکہ لاکھوں عوام کے لئے تکلیف دہ ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ حالیہ پریشان کن صورتحال سے عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے، ہم کسی قسم کا سیاسی تصادم نہیں چاہتے اور نہ ہی اس کی اجازت دے سکتےہیں، اندیشہ ہےعوام اب عمران خان کےفسادی اور فتنہ انگیز پیروکاروں کا خود محاسبہ شروع کردیں گے، (ن) لیگ کے مقامی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے اپیل ہے کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے