پشتونوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام قوم کا متحد ہونا ضروری ہے،عبدالرحیم زیارتوال

شیرانی (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع شیرانی کے ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم زیارتوال کی صدارت میں منعقدہوا۔ جس میں پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہارخان ودان، پارٹی کے سابق ایم پی اے سید لیاقت آغا نے شرکت کی۔ اجلاس میں رشتیا مل شیرانی کو اتفاق رائے سے پارٹی کے ضلع سیکرٹری کے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا۔ضلعی سیکرٹری رشتیا مل خان شیرانی سے پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان نے حلف لیا۔ اجلاس سے عبدالرحیم زیارتوال اور عبدالقہار خان ودان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں ہر مکتبہ فکر کے لوگ ملک کے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی جانب سے آج جو باتیں کی جارہی ہے وہ دراصل پشتونخوامیپ کے لیڈر شپ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سے لیکر آج تک ملک میں جمہوریت، حقیقی فیڈریشن، آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور ملک کی تاریخ میں ان حقائق سے انکاری برملا یہ اعتراف کررہے ہیں کہ ماضی کی اس غیر جمہوری روش نے ملک کو جو نقصان پہنچایا اس کی تلافی ناممکن ہے اور وہ تمام لوگ جو اپنے آپ کو دانشور اور ملک کے خیر خواہ تصور کرتے ہیں وہ برملا ماضی کی غلط پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس پر پارٹی اور پارٹی لیڈر شپ عمر قید سے لیکر خان شہید کی شہادت اور اس کے علاوہ کارکنوں کی شہادتیں اور قید وبند کی سزائیں بھگت چکی ہیں۔انہوں کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 26نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد ہی ملکی بحرانوں سے نجات کا حل ہے اس اعلامیہ پرعملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قومی جرگہ بنوں جس میں مسلسل چاردنوں تک پشتونوں کے مسائل اور وسائل پر بحث ہوئی تھی جس کے نتیجے میں بنوں جرگے کا قومی اعلامیہ جاری ہوا تھا جو دراصل پشتون قومی ایجنڈا اور پشتون قومی بیانیہ بن چکا ہے۔ پشتونوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چھٹی قومی کانگرس کے وضع کردہ فیصلوں کی روشنی میں پارٹی چیئرمین محترم محمودخان اچکزئی کی جمہوریت، قومی برابری، پارلیمنٹ کی بالادستی، ملک کو اقوام کی حقیقی جمہوری فیڈریشن بنانے، خطے میں امن اور عدم مداخلت کی بنیاد پر داخلی اور خارجی پالیسی بنانے کے بیانیے کو مکمل طور پر عوام میں پھیلانے کیلئے پارٹی کارکن،تنظیمی یونٹس بھرپور انداز میں اپنی توانائیاں صرف کرے۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی ضلع شیرانی کے نئے ضلعی دفتر کا افتتاح کیا اور ضلع سیکرٹری اور ایگزیکٹوز وضلع کمیٹی کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی منشورکے تکمیل کیلئے پارٹی کے آئین اور ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے پارٹی کو ضلع بھر میں فعال ومنظم بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے جبکہ پارٹی کی چھٹی قومی کانگرس میں جو فیصلے کیئے گئے تھے اس کی تکمیل کیلئے ابتدائی، علاقائی اور ضلعی کانفرنسوں کے انعقاد کو یقینی بناکر اپنے قومی اہداف کے حصول کی جاری جدوجہد کو مزید تقویت بخشے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی دفتر جو کہ اصل میں پارٹی سے عوامی رابطے کا اہم ذریعہ ہے اور پارٹی دفاتر قومی اہداف کے حصول میں تاریخی رول ادا کرتی رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے