نیپال میں زلزلے سے انفرا اسٹرکچر کو نقصان، 6 افراد ہلاک
نیپال(ڈیلی گرین گوادر)نیپال میں زلزلے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ انفرا اسٹرکچرکو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیپال کے مشرقی خطے میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے نے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا جب کہ مکانات گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بھارتی ریاست اتر پردیش کے شمال مشرق میں تقریباً 158 کلو میٹر تھا اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔