شہداء کی قربانیوں کے بغیر معاشی و اقتصادی ترقی ممکن نہیں، آرمی چیف
راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، امن و استحکام کیلئے افسروں اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف بولے ہماری کامیابیاں اپنے جری شہداء کی قربانیوں کے مرہون منت ہیں۔ شہداء نے قربانیاں دے کر خیبر پختونخوا خصوصاً نئے ضم شدہ اضلاع میں امن کی بنیاد رکھی۔شہداء کی قربانیوں کے بغیر معاشی و اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔
ضم شدا اضلاع سمیت صوبے میں شہداء کی قربانیوں نے سماجی و اقتصادی ترقی، محفوظ، سازگار ماحول فراہم کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ قوم کی خدمت کے لیے ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں۔ آرمی چیف کی کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے خیرمقدم کیا۔