سوئی گیس کمپنیوں نےگیس کی قیمتوں میں237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سوئی گیس کمپنیوں نےگیس کی قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافے کی درخواست کردی۔سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے اضافےکی درخواستیں اوگرا میں جمع کرادی ہیں۔اوگرا کے مطابق گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے، سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 237 فیصد اضافہ مانگا ہے جو کہ1294روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگا۔

سوئی ناردرن نے اوگرا سے درخواست کی ہےکہ گیس کی اوسط قیمت 1840 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نےگیس کی قیمت میں 96 فیصد اضافےکی درخواست کی ہے، سوئی سدرن نے اوسط قیمت میں 667 روپے 44 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔ سوئی سدرن نے اوگرا سے درخواست کی ہےکہ گیس کی اوسط قیمت 1360 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے