خاران میں نظام تعلیم اور معیار کی بہتری کےلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے،واجہ ثناء بلوچ

خاران (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو مزید زرعی یونیورسٹی ، پولیٹیکنک کالجز سمیت دیگر دور جدید کے مطابق تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے تاکہ نسل نو کو روزگار کے ساتھ ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بھی کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کی اخلاقی گراف ، کردار اور شخصیت سازی کو بہتر سے بہتر بنانے کےلئے کام کریں، تعلیمی معیار میں بہتری کےلئے قومی مقاصد کے تحت دنیا بھر میں کئے جانے والے تجربات سے استفادہ حاصل کرے۔ انہوں نے یہ بات اپنے زاتی دلچسپی سے بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے لیے تین مزید کمروں کی تعمیراتی منصوبہ کے آغاز پر طلباء اور اساتذہ سے گفتگو کے دوران کہی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سب کیمپس کے لیے ہم نے بی ایڈ اور انگلش لیٹریچر کا منظوری لے لی ہے بہت جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا دستیاب وسائل کے ساتھ سب کیمپس کے مسائل کو ہر ممکن حل کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے طلباپر زور دیا کہ سوشل میڈیا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اسے مثبت اور تعمیری سوچ کے مطابق استعمال کرکے ہم موجودہ تعلیمی بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں منفی پروپکنڈا اور بے ہودہ مباحثہ کے بجائے ہم مکر رخشاں یونیورسٹی کے لیے اگر کمپئین چلائے تو ہم بہت جلد رخشاں ڈویژن کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے غریب عوام کے لیے اعلی معیار کے تعلیمی حصول کو گھر کی دہلیز پر ممکن بناسکتے ہیں اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے کوآرڈینیٹر شاکر علی بلوچ، سابق ڈی سی شکراللہ سرگلزئی محمد خان سہر ٹھکیدار حاجی محمد عارف بڑیچ ،میر نجیب حسن ابادی، حاجی رضا ساسولی، آفس سیکرٹری ریاض احمد نوتانی امانت حسرت، شعیب احمد قمبرانی سید امان اللہ شاہ، عزیز جان ڈومکی بھی موجود تھے۔رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے توقع ظاہر کی کہ اساتذہ کرام اور سوشل ایکٹوسٹ طلباء کی اخلاقی تربیت شخصیت سازی اور سب کیمپس خاران میں نظام تعلیم اور معیار کی بہتری کےلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے تاکہ علاقے میں مثبت تعمیری سوچ کو پروان چڑھانے میں ایک سازگار ماحول کے قیام میں مددمل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے