چونیاں میں اے این ایف کی کارروائی،گاڑی سے 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی

ملتان (ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے چونیاں کے علاقے جمبر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے تین من سے زائد چرس برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کےمطابق جمبر میں ملتان روڈ ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو تین من سے زائد چرس برآمد ہوئی جسے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا ۔ پولیس نے ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے