علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام میں مسلمانوں کوجرات اوربہادری کا درس دیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام میں مسلمانوں کو جرات اور بہادری کا درس دیا ان کی شاعری میں اجتماعیت کا عنصر غالب نظر آتا ہے انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو انکے اسلاف کے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے اور ان کی مکمل پیروی کرتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی جانب راغب کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے سب سے پہلے دو قومی نظریے کا تصور پیش کیا اور اپنی شاعری سے اس تاثر کو فروغ دیا کہ مسلمان ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں ان کا طرز زندگی رہن سہن اور مذہبی عبادات برصغیر کی دیگر قوموں سے یکسر مختلف ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے علامہ محمد اقبال کی ان تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے قائد اظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنے لیے جداگانہ ریاست کے حصول کے خواب کو عملی جامہ پہنایا وزیراعلء نے کہا کہ علامہ اقبال کی سوچ و فکر اور شاعری کا محور نوجوان بھی ہیں جنہیں انہوں نے شاہین کے لقب سے مخاطب کیا ہے اور انکی شاعری اور فلسفہ خودی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ کی حثیت رکھتی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو بھی علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں اور لیاقتوں کا مکمل ادراک رکھتے ہوئے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے