سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر کا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر کا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوئٹہ کا دورہ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ایچ ڈاکٹر غلام فاروق بلوچ، صوبائی کوآرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر یوسف، پروگرام کوآرڈینیٹر آئی پی ایچ ڈاکٹر صفیہ مینگل، سی پی ایس پی کے سربراہ پروفیسر غلام رسول کوآرڈنیٹرایم سی ایچ ڈاکٹر عبدی خان، ڈاکٹر شاہ کاکو، ڈاکٹر ابابکر موجود تھے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر انسٹیٹیوٹ پبلک ہیلتھ کے ایڈمن بلاک، کلاس رومز، ملیریا ریفرنس لیب ٹیلی میڈیسن روم، لائبریری، کانفرنس ہال اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے بنائے گئے جِم کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر نے انسٹیٹیوٹ پبلک ہیلتھ کے فیکلٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر آئی ایچ ڈاکٹر غلام فاروق بلوچ اور کوآرڈینیٹر آئی پی ایچ ڈاکٹر صفیہ مینگل نے سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر کو آئی پی ایچ کے بارے میں تفصیلی پریسنٹیشن دی۔ ڈائریکٹر آئی ایچ ڈاکٹر غلام فاروق بلوچ نے سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر کو آئی پی ایچ کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر ڈائریکٹر آئی ایچ ڈاکٹر غلام فاروق بلوچ کو ہدایت کی کہ وہ ٹریژری کیئر ہسپتالوں کے شعبہ پیتھالوجی اور شعبہ ریڈیالوجی کا وزٹ کرکے اس میں مزید بہترری کےلیے تجاویز دیں۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر نے کہا کہ آئی پی ایچ کے ادارے کو ملک بھر کے دیگر اداروں کے مقابلے میں لانے کی ضرورت ہے۔ آئی پی ایچ کے ادارے کو ریسرچ اور جدید ٹیکنالوجی پر گامزن کرنے کی ضرورت ہے اور تدریسی عمل میں بھی اصلاحات پر کام کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے