جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز مستقل کرنےکی سفارش کردی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز مستقل کرنےکی سفارش کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آبادہائی کورٹ کے3 ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس ثمن رفعت کو مستقل کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ حتمی منظوری کے لیے ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیےگئے ہیں۔