اسلام آباد کو بند کرنا عمران خان کے گریٹر پلان کا حصہ ہے،ایاز صادق
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کی بندش کو عمران خان کے گریٹر پلان کا حصہ قرار دیا ہے۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان پر بھی عمران خان نے دھرنا دیا تھا اور اب سعودی ولی عہد کے دورے سے پہلے انہوں نے پھر احتجاج شروع کر دیا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان سب کچھ ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس چھپانے کیلئے کررہے ہیں مگر پی ٹی آئی کے ہتھکنڈے پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔خیال رہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایم ٹو موٹر وے دونوں طرف سے بند ہونے کے باعث مسافر رُل گئے۔