کوئٹہ واندرون بلوچستان میٹروپولیٹن کار پوریشن اورمیونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کی تنخواہوں وپنشن کی ادائیگی نہ ہوسکی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے میونسپل اداروں کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کو رواں ماہ تاحال تنخواہوں پنشن اور کنٹریکٹ عملہ صفائی کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی محکمہ فنانس بلوچستان کی روایتی ٹال مٹول کی پالیسی نے بلدیاتی ادارے لوکل گورنمنٹ کوئٹہ و اندرون صوبہ میٹرو پولیٹن کار پوریشنوں میونسپل کمیٹیوں اور بی ایل جی بورڈ کے اداروں کے ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج کر دیا ہزاروں ملازمین اور عملہ صفائی سے منسلک درجہ چہارم مزضوروں و محنت کوں کی مشکلات بڑھ کئیں مہنگائی کے دور میں ریٹائرڈ ہونیوالے درجنوں ملازمین اپنی گریجویٹی سے تاحال محروم ہر ماہ محکمہ بلدیات کے اداروں اور محکمہ فنانس کے دفاتر میں تنخواہوں و پنشن کی فائلوں پر آبجیکشن۔ متعلقہ فنانس افسران کی عدم دستیابی حکومتی پالیسیوں کا بہانہ بلدیاتی اداروں کے سینکڑوں ملازمین کیلئے ذہنی کوفت کا سبب بن چکا ہے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نااہل ایڈمنسٹریٹر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ اور پنشن کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں بلوچستان لیبر فیڈریشن بلدیاتی اداروں میونسپل کارپوریشنوں اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین مزدوروں و پنشنرز کی حق تلفی اور برقت واجبات ادا نہ ہونے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر کوئٹہ اور بلدیاتی اداروں کے دیگر ذمہ داروں کیخلاف 10 نومبر بروز جمعرات سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری بلدیات سیکرٹری بی ایل جی بورڈ اور سیکرٹری محکمہ فناس سے فوری طور پر تنخواہوں و پنشن کی ریلیز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر مزدور رہنماء خان زمان عابد بٹ نے صوبائی حکام وزیر اعلی بلوچستان صوبئی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ نا اہلی کا نوٹس لیں اور محکمہ فنانس اور ایس اینڈ جی اے ڈی کی منظوری کے بغیر لورالائی ژوب اور دیگر میونسپل کمیٹیوں میں غیر قانونی بھرتیاں فوری بند کریں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق پہلے فوت شدہ ملازمین کے حقیقی ورثا۶ تعینات کئے جائیں تاکہ ان شہروں میں عملہ صفائی اپنا نظام مزید بہتر بنا سکیں اور چھوٹے بڑے شہروں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی اور لازمی سروس سے مسلک ملازمین اپنا کام بہتر انجام دے سکیں بلوچستان لیبر فیڈریشن کسی کو ان اداروں کے ملازمین و مزدوروں کا معاشی قتل کرنے اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے کی اجازت نہیں دے گی کوئٹہ میں نااہل ایڈمنسٹریٹر کی وجہ سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکوت کوئٹہ میں مسائل نے جنم لیا ہے کرپشن کی داستانیں عام ہیں جبکہ ملازمین تنخواہوں اور پنشنرز کئیاماہ سے تنشن سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ملازمین اور مزدور سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ مایوس کن حالات میں نااہل حکمرانوں اور کرپشن زدہ نظام کیخلاف احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچتا کوئی مزدور و ملازم اپنے بچوں کی فاقہ کشی اور معاسی مسائل کب تک برداشت کرے۔ مزدور رینماؤں نے کہا غیر قانونی بھرتیوں پرموشن اپ گریڈیشن لواحفیو کی بھرتی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دس نومبر بزوز جمعرات احتجاجی مظاہرے دھرنوں اور شاہراہوں پر امن مارچ کرکے بھر پور آواز بلند کی جائے گی۔ اور اس نا انصافی کیخلاف مسلسل جدوجہد کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے