کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مہنگائی سے لاگت بڑھنے اور دیگر وجوہات کی بنا پر تیل کمپنیاں ایک عرصہ سے مارجن میں آٹھ روپے پچاسی پیسے فی لٹر اضافے کا مطالبہ کر رہی تھیں تاہم وفاقی کابینہ نے مارجن میں چھ روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر تیل کمپنیوں کا مارجن 3 روپے 68 پیسے بڑھا کر چھ روپے کرنے کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق تیل کمپنیوں کے مارجن میں اضافہ مالی گنجائش اور وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہو گا۔ شہری پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ برداشت کریں گے۔اتحادی حکومت نے رواں سال اگست میں پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن سات روپے فی لٹر کیا تھا۔