چند اضافی چیزیں ڈالی گئیں باقی وڈیو اصلی ہے،اعظم سواتی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وڈیو میں چند اضافی چیزیں ڈالی گئیں باقی اصلی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر سینیٹر اعظم سواتی نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ میرا یا بیوی کا نہیں ہر بیٹی کا لڑ رہا ہوں، میں جنرل باجوہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اپنے دست راست کے ذریعے پیغام بھیجا کہ مجھے انصاف ملے گا، مجھے حراست کے دوران زبردستی بے لباس کیا گیا۔اعظم سواتی نے بتایا کہ وہ شخصیات کون تھیں جنہوں نے راستے میں اتارا بے لباس کیا، میں یہ بات کرنے سے پہلے مر کیوں نہیں جاتا، میری زبان جواب دے چکی ہے لیکن مجھ پر ایک قرض ہے، میری وڈیو میں چند اضافی چیزیں ڈالی گئیں ہیں باقی اصلی ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ یہ ویڈیو کوئٹہ میں میری ان دو راتوں کے قیام کے دوران بنائی گئی ہے، میں کوئٹہ میں چیرمین سینیٹ کا مہمان تھا، جس جگہ فیڈرل لاج ون کوئٹہ میں ٹھہرا مجھے بتایا گیا سرکاری افسر اور ججز آتے ہیں، جب مقدمہ چلے گا میں وہاں ججز کو لے جاؤں گا۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت جانے کے بعد کہیں بھی بیگم کے ساتھ نہیں گیا، صادق سنجرانی صاحب سے کہتا ہوں آپ کا کام سب کی عزت کی حفاظت کرنا ہے، نام نہاد کمیٹی کس لئے بنائی گئی۔