پو لیس کے خلاف پروپیگنڈہ میں ملوث افراد کا اپنا ایک ایجنڈ ہ ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس بلو چستان چوہدری سلمان نے کہا ہے کہ بلو چستان پو لیس کسی کے خلاف کوئی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں ہے پو لیس کے خلاف پروپیگنڈہ میں ملوث افراد کا اپنا ایک ایجنڈ ہ ہے،پو لیس کو وویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 150 شکایات موصول ہوئیں جو کہ حل کی جا چکی ہیں،محکمہ پو لیس میں موجود چند شر پسند عناصر جن کی وجہ سے محکمہ پو لیس کو نقصان پہنچ رہا ہے انکے خلاف بھی کاروائی کی جا ری ہے،بلوچستان پو لیس کو بہت سے کامیابیاں حاصل ہوئی جس کے بعد صوبے میں امن قائم ہوا ہے،ہمارے لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اور عسکری ادارے اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سینٹرل پو لیس آف کوئٹہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر منفی پرو پیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے حکومتی اداروں میں بے چینی پائی جا تی ہے، خاتون اور چار دیواری کی حفاظت کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلو چستان کی ہدایت پر 280 خواتین کوسب انسپکٹر، اے ایس آئی، کانسٹیبل رینک پر بھرتی کیا جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں وویمن پو لیس اسٹیشن بنا لئے ہیں جبکہ تربت میں وومن پو لیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری بھی مل چکی ہے انشاء اللہ اسی ماہ پو لیس اسٹیشن کا قیام عمل میں آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ آکر وہ کام کر نا چاہتی ہیں جو ایک آدمی کر تے ہوئے دقت محسوس کر تا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان پو لیس میں گریڈ 18کی سیٹ منظور کروائی ہے جس میں خواتین، اقلیتی اورمحروم طبقے کا رابطہ قائم کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ ایک جگہ پر آکر رک گیا ہے وہ آگے نہیں جا پا رہا ہے جس کی وجہ سے محروم اور اقلیتی طبقہ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پو لیس کووویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 150 شکایات موصول ہوئیں جو ہم حل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پو لیس میں موجود چند شر پسند عناصر جن کی وجہ سے محکمہ پو لیس کو نقصان پہنچ رہا ہے انکے خلاف بھی کاروائی کی جا ری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان پو لیس کسی بھی حالات میں کسی کے خلاف کوئی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں ہے پو لیس کے خلاف پروپیگنڈہ میں ملوث افراد کا اپن ایک ایجنڈ ہ ہے ہم طلبا، اساتذہ اور محروم طبقے کے ساتھ ہمارا رابطہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشا اللہ ہمارا صوبہ ایکشن کے حوالے سے سر فہرست ہوگا بلو چستان میں کام کر نے کی بہت گنجائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اور عسکری ادارے جو کاروائی کر رہے ہیں ملک کی مفاد کے لئے کر رہے ہیں اوران کاروائیوں کو سبو تاژ کر نے کے لئے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان پو لیس کو بہت سے کامیابیاں حاصل ہوئی جس کے بعد صوبے میں امن قائم ہوا ہے ہمارے لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اور عسکری ادارے اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کا مسئلہ پاکستان ایک اہم مسئلہ ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیں اسکا ادراک نہیں ہے اگر ہمارے صوبے سے کوئی مسنگ ہوتا ہے تو ہمیں بھی اسکا دکھ ہوتا ہے ہمارے لاء اینڈ انفورسمنٹ ادارے لاپتہ افراد کے مسئلے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں پرائیویٹ گن من لیکر عوام میں خوف و حراس پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی جس کے خلاف ہم نے کاروائیوں کا آغا ز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہوائی فائرنگ کے واقعات پر بھی نو ٹس لیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیشن کورٹ کے سامنے پیش آنے والے واقعہ میں فائرنگ کر نے والا شخص اپنی گاڑی سے اسلحہ لایا تھاسیشن کورٹ واقعہ کی تحقیقات جا ری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منشیات استعمال کر نا اور منشیات فروخت کر نا میں فرق ہے کوئٹہ کے سٹی نالے میں پو لیس کی کاروائی کے بعد منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ ہو گیا ہے اب حکومت سے رابطہ کیا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سینٹرز کاقیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چیف سیکر ٹری بلو چستان ہم سے وعدہ کر چکے ہیں کہ وہ فنڈ مہیا کریں گے جس سے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سینٹرز کاقیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیلا ب کی وجہ سے حکومت بلو چستان کے پیسے متاثرین کی بحالی کے لئے استعمال ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم اس جا نب نو ٹس نہیں لے پا رہے ہیں لیکن عنقریب جلد ہی سینٹرز کا قیام عمل میں لا یا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے