لورالائی پولیس کی کاروائی قتل کے کیس میں مطلوب مفرور ملزم گرفتار

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی پولیس کی کاروائی قتل کے کیس میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پرایس ڈی پی او سردار نصراللہ خان حمزازئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او محمد عارف باتوزئی کے سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوے مقدمہ فرد نمبر 194/022 بجرم 302،147،148،149،109میں مفرور ملزم مدال ولد وزیرخان قوم کاکڑ سکنہ لورالائی کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے