ضلع قلات میں 21 نومبرسے پولیو مہم شروع ہوگی اور25 نومبر2022 تک جاری رہے گی، ڈاکٹر نصیرکرد

قلات (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے زیرصدارت پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ اے سی قلات جہانزیب بلوچ اے سی منگچر محمدحنیف نورزئی ڈی ایچ اوڈاکٹرنصراللہ لانگو ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نورزئی WHO سے ڈاکٹر نصیر کرد ڈی ایس پی عبدالحمید خزانہ آفیسر جہانزیب یالانزئی لوکل گورنمنٹ کے محمدابراہیم لانگو محکمہ بی اینڈآرکے انجینیئر محمدسلیم میونسپل کمیٹی کے قاضی سراج محکمہ ایریکیشن کے ریاض احمد ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر مہراللہ رند سوشل ویلفیئر کے محمدعرفان ڈسٹرک زکوات آفیسر عیدمحمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عبدالقدیربلوچ پرنسپل ڈگری کالج عبدالحی دہوار ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈی ایف او ابراہیم شاہ فوکل پرسن پولیو عبدالفتاح اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیاWHO کے ڈاکٹر نصیرکرد نے بزریعہ ملٹی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع قلات میں 21نومبر سے پولیو مہم شروع ہوگی اور 25 نومبر2022 تک جاری رہے گی اس مہم میں ضلع بھر میں پیدائش سے لے کر 5سال تک کے 19196بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں محکمہ صحت کے کل 209 ٹیمیں حصہ لیں گے ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہاکہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس خطرناک بیماری سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے پولیو سے متعلق علاقے کے معززین علماء کرام خطیب حضرات ادیب دانشور اور صحافی برادری لوگوں میں شعور اجاگر کریں پولیو سیپاک معاشرہ کی تشکیل میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے