بولان میں رند پینل کے قبائلی رہنماء کی دن دہاڑے قتل گہری سازش ہے، سردار یار محمد رند

بولان (ڈیلی گرین گوادر) بولان رکن صوبائی اسمبلی رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے سردار محمد خان بنگلانی کی قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رند پینل کے قبائلی رہنماء کو سرعام بولان میں دن دہاڑے قتل کردیا ہے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر اپنے یونین کونسل سے متوقع چیئرمین کو جان بوجھ کر قتل کرکے بولان کے حالات خراب کرنی کی گہری سازش ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے بیان کی توسط سے صوبائی حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے