بولان، پنجرہ پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سردار محمد خان بنگلانی قتل

بولان(ڈیلی گرین گوادر)بولان پنجرہ پل کے قریب سردار محمد خان بنگلانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،سردار یار محمد رند کی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کرتہ کے قبائلی رہنماء رند پینل کے بلامقابلہ جنرل کونسلر متوقع چیئرمین یونین کونسل سردار محمد خان بنگلانی کو سموار کے روز دن دہاڑے نامعلوم مسلح نے بولان پنجرہ پل کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کے خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پہل گئی لیویز نے مقتول کی لاش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا واقعے سے علاقے میں شدید کشیدگی کی فضا قائم ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے