ناصرف کرکٹ بلکہ دوسرے شعبوں میں بھی دوبارہ اپنا مقام حاصل کریں گے: وزیر اعظم

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ ہم ناصرف کرکٹ میں بلکہ دوسرے شعبوں میں بھی اپنا مقام حاصل کریں گے۔ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مصدقہ اکاؤنٹ نے وزیر اعظم کا پرانا بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے زمبابوے سے شکست پر زمبابوے کے صدر کو کہا تھا کہ ‘ہمارے پاس اصلی مسٹر بین تو نہیں لیکن کرکٹ کا اصل جذبہ ضرور ہے’۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں لکھا تھا کہ ‘ہم پاکستانیوں کی مشکل صورتحال سے نکلنے کی عادت ہے’۔مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹ سے قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر ٹوئٹ کی گئی کہ ‘وزیر اعظم نے پہلے ہی کہا تھا’۔جواب میں شہباز شریف نے قہقہہ لگاتے ہوئے لکھا ‘دل کی گہرائیوں سے یقین ہے کہ ہم ناصرف کرکٹ بلکہ دوسرے شعبوں میں بھی اپنا مقام حاصل کریں گے۔ انشاء اللہ’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے