سری لنکن بورڈ نے زیادتی کے الزام میں اپنے کرکٹر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے زیادتی کے الزام میں بیٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق آئی سی سی نے آگاہ کیا ہے کہ گوناتھیلاکا جنسی حملے کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں، ان پر سڈنی میں ایک خاتون پر جنسی حملے کا الزام ہے۔ترجمان سری لنکن بورڈ کے مطابق کرکٹر کو 7 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، سری لنکا کرکٹ بورڈ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کریں گے، اگر کھلاڑی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی دنوشکا سے ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے