خالق آباد میں غیر قانونی کالے شیشے والے گاڑیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی کی کارروائی ٗ علی اصغر نیچاری بھی ہمراہ

خالق آباد منگچر(ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر محمدحنیف نورزئی نے کہاکہ ناجائز منافع خوری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ہے قومی شاہراہ پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے ساتھ ساتھ غیرقانونی طور پر کالے شیشے والے گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہان کراس بازار کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایچ او لیویز تھانہ منگچر علی اصغر نیچاری ودیگر لیویز فورس تھے۔انہوں نے دودھ دہی فروشوں، سبزی فروشوں، گوشت فروشوں، نان بائیوں سمیت دیگر دکانوں کا معائنہ کیا اشیاء خوردونوش کی قیمتیں، معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا نان بائیوں کے پیڑوں کے وزن بھی چیک کیے متعدد تاجروں کو موقع پر جرمانے کیے گئے ا ور دیگر کو تنبیہ کی گئی کہ آئندہ سرکاری نرخ نامے کی پابندی کریں ورنہ بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے جوہان کراس بازار میں قومی شاہراہ پر تجاوزات بھی ہٹائے گئے اور تاجروں کو تاکید کی وہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی منگچر روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا جائے گا تاجر برادری پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں سرکاری نرخ نامے کی پابندی نہ کرنے والے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے تاجروں سے کسی قسم کا رعایت نہیں برتی جانے گی دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور زائدالمیعاد، غیر معیاری مضرِ صحت اشیاء فروخت کرنے سے اجتناب کریں مہنگائی میں غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی ہرممکن اقدامات اْٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے