حب میں ٹریفک حادثہ نوجوان جاں بحق ایک زخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) حب میں ٹریفک حادثہ ایک نوجوان جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران روڈ حسن پیر انور ہوٹل کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں موٹر سائیکل کھائی میں گر نے کے نتیجے میں محمد ارسلان ولد غلام مصطفی جاں بحق جبکہ محمد وسیم ولد عبد الرؤف شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ زخمی محمد وسیم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے