کینیڈا کو اپنا ملک چلانے کیلیے غیر ملکیوں کی ضرورت آن پڑی
کینیڈا کو اپنا ملک چلانے کیلیے غیر ملکیوں کی ضرورت آن پڑی ہے، جبکہ نیا پروگرام پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کو بڑھانے کی کوشش بھی ہے جو اس وقت حکومتی امداد پر منحصر ہیں۔کینیڈا کی جانب سے آئندہ تین برسوں میں 14 لاکھ تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔امیگریشن کے وزیر شان فریزر نے کہا کہ کینیڈا 2023 میں 465,000 نئے مستقل باشندوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہے گا۔ جبکہ 2024 میں چار لاکھ پچاسی ہزار اور 2025 میں پانچ لاکھ مزید افراد مستقبل رہائش کیلئے کینیڈا میں انٹری کریں گے۔تارکین وطن کو اپنے ملک میں بسانے کے کینیڈا کی حکومت کے ابتدائی اہداف میں تقریباً 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔