کراچی سے ننکانہ جانے والی سکھ یاتریوں کی ا سپیشل ٹرین پٹری سے اتر گئی، یاتری زخمی

شور کوٹ(ڈیلی گرین گوادر) کراچی سے ننکانہ جانے والی سکھ یاتریوں کی ٹرین کی 10 سے زائد بوگیاں شور کوٹ ریلوے ا سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی ہیں ، ٹرین میں موجود ہزار سے زائد مسافر محفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبا ت 6 نومبر سے ننکانہ صاحب میں شروع ہو رہی ہیں جس میں شرکت کیلئے کراچی سے سپیشل ٹرین چلائی گئی ہے ، جس کی10 سیزائد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ٹرین کی بوگیاں شور کوٹ کے قریب پٹری سے اتریں جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرین میں موجود مسافر محفوظ ہیں۔ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ ہوگئی ہیں جبکہ ٹرین کی کوچز کو دوبارہ پٹری پر رکھنے کا کام شروع کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے